روبوٹ کے ذریعہ سبزیوں کی ترقی

 

امریکا میں ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو سبزیوں کی کاشت کرسکتا ہے۔ یہ نیا روبوٹ کھیت میں موجود مشینیں “دی برین” کے نام سے پروگرامنگ کی نگرانی کے تحت سبز زرد سبزیوں کے بارے میں دیکھ بھال کررہی ہیں۔ یہ روبوٹ آئرن آکس نامی ایک تنظیم نے تیار کیا ہے۔ کمپنی کے شریک بانی برینڈن الیگزینڈر نے کہا ، کہ ”ہم ایک فارم ہیں اور ہمیشہ فارم ہی رہیں گے“۔

مزید بتایاکہ اس کمپنی میں صرف 15 انسانی ملازمین ہیں اور باقی روبوٹس ملازمین ہیں جو ہرے پتوں کی سبزیوں کی دیکھ بھال کرتے رہتے ہیں۔اس فارم کا غیرانسانی عملہ روبوٹک پرزوں پر مشتمل ہے۔ یہ پرزے پودوں کو ہائیڈروپونک ٹریز سے نکال کر بڑی ٹریز میں منتقل کرتے رہتے ہیں، جس سے ان کی پیداوار بہتر ہوتی ہے۔

کمپنی بہت جلدسان فرانسسکو کے قریب سین کار لو س میں اپناپلانٹ کھول لے گی اورامید کی جارہی ہے کہ ان کی سالانہ پیداوار قریباً 26000 سبزیاں ہوگی۔یہ پانچ گنا بڑے فارم کی پیدا وار کے برابر ہے۔ ،جس میں انسانی کھیت مزدوروں کی بجائے سافٹ وئیر پروگرامنگ اور روبوٹکس کا استعمال کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button